ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایگزٹ پول کے ذریعے بی جے پی کی حمایت کرنے پر دینک جاگرن اور ایجنسی کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے الیکشن کمشنر کا حکم

ایگزٹ پول کے ذریعے بی جے پی کی حمایت کرنے پر دینک جاگرن اور ایجنسی کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے الیکشن کمشنر کا حکم

Tue, 14 Feb 2017 00:32:21    S.O. News Service

نئی دہلی، 13؍فروری(آئی این ایس انڈیا/ ایس او نیوز ) الیکشن کمیشن(ای سی )نے اس کی ہدایات کی خلاف ورزی کرکے ایگزٹ پول شائع کرنے کو لے کر ایک ہندی روزنامہ اورایک نیوز ایجنسی کے خلاف اتر پردیش کے 15اضلاع میں ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ۔

اپنی ہدایات کی خلاف ورزی کئے جانے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کمیشن نے اترپردیش کے چیف الیکشن آفیسر(سی ای او)کو خط لکھ کر انہیں یاددلایاہے کہ دفعہ 126اے کے تحت جرم کی سزا دو سال تک کی قید یا جرمانہ یا دونوں ہے۔کمیشن نے کہا کہ اس کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ہندی روزنامہ دینک جاگرن نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر ریسورس ڈیولپمنٹ انٹرنیشنل(آئی)پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی کی طرف سے کرائے گئے ایگزٹ پول کے نتائج اپنی ویب سائٹ پرشائع کئے تھے۔غورطلب ہے کہ الیکشن کمیشن کی گائڈلائن کے مطابق عوامی نمائندگی ایکٹ، 1951کی دفعہ 126اے کے مطابق ،کوئی بھی شخص ایسے وقت میں،جو کمیشن کی طرف سے مطلع ہو،کے دوران کوئی ایگزٹ پول نہیں کر سکتا ہے، نیزاسے پرنٹ یاالیکٹرانک میڈیاکے ذریعے شائع یا نشر نہیں کر سکتا ہے۔


Share: